پاکستان کاایف سی اہلکاروں کے قتل پرافغانستان سے احتجاج،قاتلوں کوسزا دینے کامطالبہ

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : پاکستان نے 23 ایف سی اہلکاروں کے قتل پر افغانستان سے سخت احتجاج  اور ملوث افراد کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔


پاکستان کا احتجاجی مراسلہ مشير خارجہ سرتاج عزيز نے مالديپ ميں افغان وزير خارجہ کے حوالے کيا، دونوں  سارک ممالک کے وزارتی اجلاس ميں شریک ہیں۔


سرتاج عزيز نے افغان وزير خارجہ کو ياد دلايا کہ ترکی ميں حاليہ سہ فريقی اجلاس ميں اتفاق کيا گيا تھا کہ اپنی سر زمين ايک دوسرے کیخلاف استعمال نہيں ہونے دیں گے۔


سرتاج عزیز نے بتایا کہ 23 مغوی ایف سی اہلکاروں کو افغان علاقے کنڑ میں قتل کیا گیا ہے۔


افغان وزير خارجہ نے  يقين دلايا کہ پاکستان کی تشويش حکام تک پہنچائیں گے۔ سماء

کے

سے

سی

premier

euros

fc

Tabool ads will show in this div