خورشیدشاہ کاسلمان تاثیرکے قاتل کوفوجی عدالت کےتحت سزادینےکامطالبہ

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد   :   قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی پی کے رہنما خورشید شاہ نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قاتلوں کو فوجی عدالت کے تحت سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔

منگل کو ہونے والے پارلیمنٹ کے اہم اجلاس سے خطاب میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خاتمے پر متفق ہیں، طالب علم مدرسے کا ہو یا کالج کا، دین کے خلاف بات نہیں کر سکتا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے ہاتھوں ملک میں بے دردی سے لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے، دہشت گرد اسلام کا چہرہ مسخ کر رہے ہیں، فوجی عدالتوں کا کڑوا گھونٹ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے پیا جا رہا ہے، آرمی ایکٹ مذہب کے خلاف نہیں ہے، آئین میں واضح ہے کہ اسلام ہی ہمارا دین ہے، آرمی ایکٹ دین اوراسلام کواستعمال کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف استعمال ہوگا۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر پر حملہ کرنے والوں پر دہشت گردی کے تحت مقدمہ چلایا جائے، سابق گورنر پنجاب کی برسی کی تقریب پر حملہ کیا گیا، سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی برسی کی تقریب کو سبوتاژ کیا گیا، انہوں نے کہا کہ ممتاز قادری کو ملٹری کورٹس کے تحت سزا دی  جائے۔ پنجاب حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ فوری اس معاملے میں پیش رفت کریں۔ سماء

Hayatabad

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div