ایان علی کی جان نہیں چھٹنےوالی

راولپنڈی: ڈالرگرل ایان علی کی کرنسی اسمگلنگ کیس سے جان نہ چھوٹی،قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بدستور برقرار ہیں۔

راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج محمد شیراز کیانی کے رخصت پرہونے کے باعث ڈیوٹی جج سید اصغر علی نے ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی ۔

ایان علی کے وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ان کی موکلہ بیماری کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکتی۔عدالت نے آج کی حاضری سے ان کے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے ایان علی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بدستور برقرار رکھے۔وکیل نے ایان علی کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔

ماڈل گرل کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت بیس دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔ سماء

انٹرٹینمنٹ

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div