وزیراعظم نواز شریف کل دو روزہ دورے پر بحرین جائیں گے

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد   :   وزیراعظم نواز شریف کل سے بحرین کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق بحرین کے شاہ حماد بن عیسی نے وزیراعظم نواز شریف کو دورے کی دعوت دی ہے، وفد وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران بحرین کے شاہ اور بحرینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ توانائی، افرادی قوت، دفاع، تجارت سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، پاکستان اور بحرین کے درمیان مختلف شعبوں میں بہترین دو طرفہ تعلقات ہیں۔ اقوام متحدہ، او آئی سی اور دوسرے عالمی فورم پر دونوں ممالک کا  قریبی تعاون ہے۔ ایک لاکھ سے زائد پاکستانی بجرین کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ بحرین کے شاہ نے مارچ دو ہزار چودہ میں پاکستان کا سرکاری دورہ کیا تھا۔ سماء

پر

games

دورے

Tabool ads will show in this div