ڈاکٹرعاصم کی روانگی کا پروانہ

Nov 16, 2017
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/11/DR-Asim-Allowed-To-Go-Isb-Pkg-16-11.mp4"][/video]

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم کانام ای سی ایل سےنکالنےکی درخواست منظورکرلی گئی۔

سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی۔ ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کرلی گئی۔ سپریم کورٹ کے جسٹس فائزعیسیٰ نے کہاکہ قانون کامعیارسب کیلئےیکساں کیوں نہیں،سنگین غداری سمیت کئی مقدمات کےملزم باہربیٹھےہیں۔

جسٹس فائزعیسیٰ نےریمارکس میں کہاکہ باہربیٹھ کربہت بڑےبڑےکام ہورہےہیں،وفاق تمام ملزمان کیساتھ یکساں سلوک کیوں نہیں کرتا۔

جسٹس فائزکاکہناتھاکہ کیابیرون ملک سےملزمان کی واپسی کیلئےاقدامات کیےگئے؟۔

جسٹس مشیرعالم نےکہاکہ کیادرخواستگزارکوہربارسپریم کورٹ سےرجوع کرناہوگا؟۔

عدالت نے واضح کیاکہ جسٹس مشیرعالم ڈاکٹرعاصم ٹرائل کورٹ کی اجازت سےبیرون ملک جاسکیں گے۔ سماء