الطاف حسین کا آئینی ترامیم کی منظوری کا خیرمقدم

Nov 30, -0001

لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ اکيسويں ترمیم متفقہ طور پر منظور ہونا ملک کو بچانے اور مستقبل کے لئے خوش آئند ہے۔

لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے دہشت گردوں سے ملک کو پاک کرنے کےلئے ایک صفحہ پر جمع ہو کرمثبت روایت کی بنیاد رکھ دی ہے۔

دہشتگردی کے خلاف قوم کو اتحاد کی ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنے کےلئے مسلح افواج۔ سیاسی جماعتوں اور پوری قوم کو جرات و ہمت عطا فرمائے۔

galaxy