ایل او سی فائرنگ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی پر پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو مسلسل نشانہ بنانے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیاں ،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد میں متعین بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ بلا کر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔

مزید پڑھیئے: بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، خاتون شہید

وزارت خارجہ کے حکام نے احتجاجی مراسلہ بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا گیا، گزشتہ روز بھارتی فائرنگ سے لائن اف کنڑول پر ایک خاتون شہید ہوگئی تھی ۔ سماء

LINE OF CONTROL

JP SINGH

Tabool ads will show in this div