امریکی وزیر خارجہ جان کیری بارہ جنوری کو پاکستان پہنچیں گے
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : امریکی وزیر خارجہ جان کیری بارہ جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے، وزیراعظم، مشیر خارجہ اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق امریکی وزیرخارجہ کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات عشائیے پر ہوگی جبکہ آرمی چیف اور جان کیری کی ملاقات جی ایچ کیو میں ظہرانے پر ہو گی،ملاقاتوں میں پاک امریکا تعلقات کے فروغ،خطے کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دفتر خارجہ میں منگل تیرہ جنوری کو ہونے والے پاک امریکا اسٹرٹیجک مذاکرات میں جان کيري امریکا کی نمائندگی کریں گے۔ سماء
کو
pilgrims
games
warrant
تبولا
Tabool ads will show in this div