صدر مملکت ممنون حسین نے اکیس ویں آئینی ترمیم پر دستخط کردیئے

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد : صدر مملکت ممنون حسین نے اکیس ویں آئینی ترامیم کے بل پر دستخط کردیئے، صدر کے دستخط کے بعد بل باقاعدہ طور پر قانون کی شکل اختیار کرگیا ہے۔

ملک بھر میں دہشت گردوں کی سرکوبی اور فوجی عدالت کے قیام کیلئے گزشتہ روز پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اکیس ویں آئینی ترامیم کے بل متفقہ طور پر منظور کیے گئے، جس کے بعد دونوں بلز کو صدر کی منظوری کیلئے بھجوادیا گیا۔ ایوان صدر ذرائع کے مطابق صدر ممنون حسین نے اکیس ویں آئینی ترامیم اور آرمی ایکٹ کے بل پر دستخط کردیئے ہیں، جس کے بعد اکیس ویں آئینی ترامیم اور آرمی ایکٹ کا بل آئین کا حصہ بن گئے ہیں۔

صدر کے دستخط کے بعد فوجی عدالتوں کا قانون آج سے باضابطہ طور پر نافذ ہوگیا، واضح رہے کہ گزشتہ روز دونوں ایوانوں میں کثرت رائے سے بلوں کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ سماء

birthday

child marriage

transplant

Tabool ads will show in this div