فیصل آباد میں کمسن گھریلو ملازمہ قتل، ورثاء کا گھر پر حملہ

اسٹاف رپورٹ

فیصل آباد : فیصل آباد میں 10 سالہ ملازمہ کو استری سے کپڑے جلانے کی سزا میں مالک مکان نے موت کی نیند سلا دیا جبکہ دوسری ملازمہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ورثا نے غصہ نکالنے کیلئے گھر پر دھاوا بول دیا۔

اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والی گھریلو ملازمہ کو فیصل آباد میں مالک مکان نے معمولی سی غلطی پر قتل کردیا، 10 سالہ ماریہ کے جس کے ناتواں کندھوں پر 6 بہن بھائیوں کی کفالت کا بوجھ تھا، مگر اب نہ صرف اس کے گھر کا چولہا بجھ گیا بلکہ اس کی زندگی کا چراغ بھی گل ہوگیا ہے، واقعے پر اہل خانہ نے شدید احتجاج کیا۔

پولیس کے مطابق ماریا پیپلز کالونی میں ضیغم نامی شہری کے گھر ملازمہ تھی، استری کرتے ہوئے کپڑے جلنے پر مالک ضیغم اور اس کی بیوی نے اتنا تشدد کیا کہ بچی کی جان چلی گئی، 9 سال کی ملازمہ صفیہ نے اسے بچانے کی کوشش کی تو اسے بھی مارا پیٹا۔

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے زخمی ملازمہ کو بھی بازیاب کرلیا ہے۔ سماء

twins

critics

squads

Tabool ads will show in this div