مٹھی میں ایشیاء کے سب سے بڑے آر او پلانٹ کا افتتاح

اسٹاف رپورٹ

مٹھی : سابق صدر آصف زرداری نے مٹھی ميں ايشياء کے سب سے بڑے آر او پلانٹ کا افتتاح کرديا، 94 کروڑ روپے لاگت سے مکمل ہونے والے منصوبے سے يوميہ 20 لاکھ گيلن کھارے پانی کو ميٹھا کيا جائے گا۔

سابق صدر آصف علی زرداری وزيراعلیٰ سندھ سيد قائم علی شاہ اور صوبائی وزراء کے ہمراہ مٹھی پہنچے اور ايشياء کے سب سے بڑے آر او پلانٹ کا افتتاح کيا۔

پيپلز پارٹی کے شریک چيئرمين نے پلانٹ کے مختلف شعبوں کا دورہ کيا، تقريب سے خطاب ميں سابق صدر کا کہنا تھا اپنی حکومت ميں ہی نہ صرف مٹھی بلکہ پورے تھرپارکر ميں ميٹھا پانی فراہم کريں گے۔ سماء

convicts

او

positive

biden

Salman Butt

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div