21ویں ترمیم، پارلیمنٹ نے اپنی ناک کٹوالی، بلاول

ویب ایڈیٹر

لندن : بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ 21ویں آئینی ترمیم کرکے پارلیمنٹ نے اپنی ناک کٹوالی۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بالآخر چپ کا روزہ توڑ دیا، اپنی تازہ ٹویٹ میں انہوں نے 21 ویں ترمیم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، کہتے ہیں پارلیمنٹ نے آئینی ترمیم کرکے اپنی ناک کٹوالی۔

واضح رہے کہ 21ویں آئینی ترمیم اور آرمی ایکٹ میں ترمیم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کی گئی ہیں، جس کے تحت ملک بھر میں تخریب کاروں کے تیز ترین ٹرائل کیلئے فوجی عدالتوں کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا، قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد صدر مملکت نے بل پر دستخط کرکے قانونی شکل دے دی۔ سماء

Ishaq Dar

battle

Tabool ads will show in this div