الطاف حسین کا مولانا عبدالعزیز کی گرفتاری، نفرت انگیز تقاریر پر پابندی کا مطالبہ

ویب ایڈیٹر

لندن : الطاف حسین کہتے ہیں کہ پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے فرشتے نہیں اتریں گے، مولانا عبدالعزیز کو گرفتار اور کالعدم تنظیموں کی نفرت انگیز تقاریر پر فی الفور پابندی عائد کی جانی چاہئے۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو محفوظ اور مضبوط بنانا ہوگا، پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے فرشتے نہیں اتریں گے، سیاسی و عسکری قیادت ملکی مفاد میں جراٴت مندانہ فیصلہ کرے، حکومت نے آنکھیں بند کیں تو مدمقابل قوتوں کا نشانہ بن سکتی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مولانا عبدالعزیز کو گرفتار کیا جائے، کالعدم تنظیموں کی نفرت انگیز تقاریر پر پابندی لگائی جائے، ذکی الرحمان لکھوی کے حوالے سے ٹھوس لائحہ عمل تیار کیا جائے، لاہور میں سلمان تاثیر کی برسی کی تقریب پر حملہ کرنے والوں کو بھی گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

متحدہ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ 21 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی، سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سماء

rizvi

south korea

galaxy

Tabool ads will show in this div