گٹکا اور مین پوری کھاؤ گے تو پچھتاؤ گے
کراچی : جو گٹکا اور مين پوري کھائے گا، بنائے گا يا فروخت کرے گا، سات سال تک کے لئے جيل جائے گا۔
سندھ اسمبلي ميں مجوزہ بل متعارف کراديا گيا، جرمانہ عائد کرنے کي بھي تجويز کردی گئی ليکن گٹکا کھانے والوں کے پاس عجيب تاويليں ہيں۔
سندھ ميں گٹکا اور مين پوري کے خلاف قانون سازي کے لئے بل ايوان ميں متعارف کروادیا گیا۔ گٹکا اور مين پوري کھانے يا فروخت کرنے پر سزا سات سال تک جيل اور جرمانے کي تجويز کردی گئی، فروخت يا بنانے ميں ملوث پائے گئے تو لمبي سزا پاؤ گے۔
روبينہ قائم خاني تو ڈٹ گئي ہيں ليکن گٹکا اور مين پوري کھانے والوں کي ڈھٹائي تو ديکھئے عجيب عجيب منطق بھي پيش کررہے ہيں، مجوزہ بل قائمہ کميٹي کو ارسال کرديا گيا ہے۔ سماء