پاکستان کا افغانستان سے شدید احتجاج

اسلام آباد: گزشتہ روز پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کے حملہ کے بعد پاکستان نے افغانستان سے واقعے پر شديد احتجاج کیا ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق پاک افغان سرحدي علاقے ميں دہشتگردي دفترخارجہ ميں افغان ناظم الامور کی طلبي ہوئی جہاں پاکستان نے افغانستان سے واقعے پر شديد احتجاج کیا ۔

گزشتہ روز باجوڑ ایجنسی میں افغان دہشت گردوں نے پاکستانی چیک پوسٹوں پر ایک اور حملہ کیا تھا جس میں کیپٹن سمیت دو پاکستانی فوجی شہید ہوگئے تھے۔

باجوڑ ایجنسی میں افغان دہشت گردوں کا حملہ، 2 فوجی شہید 4 زخمی

تاہم پاک فوج کی جوابی بھرپور جوابی کارروائی میں دس دہشت گرد مارے گئے تھے ، باقی زخمی حالت میں بھاگ نکلے۔ دہشتگرد حملے میں کیپٹن جنید حفیظ اورسپاہی رحم شہید ہوگئے تھے۔

terrorists

FOREIGN OFFICE

PAK AFGHAN BORDER

terrorist attack

Captain Junaid Hafeez

Pakistani troops

Sepoy Raham

Tabool ads will show in this div