شہید کیپٹن جنید حفیظ کی نماز جنازہ ادا

اسلام آباد : باجوڑ ایجنسی میں سرحد پار دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے کیپٹن جنید حفیظ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن جنید حفیظ کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ اسلام آباد میں سپرد خاک کردیا گیا، انہوں نے گزشتہ روز پاک افغان بارڈر پر باجوڑ ایجنسی کے علاقے میں سرحد پار دہشت گردوں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کیا تھا۔

کیپٹن جنید حفیظ باجوڑ ایجنسی میں پاکستانی چیک پوسٹوں پر افغان دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے۔ ان کی نماز جنازہ اسلام آباد کے برما ٹاؤن میں ادا کی گئی۔

وزیر داخلہ احسن اقبال اور وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ کیپٹن جنید حفیظ نے دوہزار تیرہ میں آرمی میں کمیشن حاصل کیا تھا،انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ سماء

funeral prayers

Captain Junaid

Sepoy Raham

Tabool ads will show in this div