فروزن کی نئی فلم کا ٹریلر جاری

Nov 14, 2017
[video width="1280" height="720" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/11/Olafs-Frozen-Adventure-That-Time-of-Year-official-FIRST-L.mp4"][/video]

لاس اینجلس : والٹ ڈزنی پکچرز کی2013ء کی بلاک بسٹر تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم "فروزن"کی نئی اکیس منٹ کی میوزیکل شارٹ فلم"اوولفز فروزن ایڈونچر"کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

افسانوی کہانی دی اسنو کوئین سے ماخوذ فروزن فیورکی ہدایت کاری کیون ڈیٹرز اوراسٹیو وارمرزنے کی ہے جس میں مختلف اینیمیٹڈ کرداروں کے لیے کرسٹین بیل،ایڈینا مینزل،جوناتھن گروف اورجوش گیڈ کی آوازیں عکسبند کی گئی ہیں۔

ائے کونلی کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی اب اسنو کوئین ایلسا اور اس کی چھوٹی بہن اینا کے گرد گھوم رہی ہے جو کرسمس کا جشن دھوم دھام منانے کی خواہش مند ہیں تاہم فیملی کی کمی کو محسوس کرتے ہوئے دونوں بہنیں افسردہ ہو جاتی ہے

لیکن اوولف دونوں بہنوں کی غم کو کرنے کی کوشش میں ایک گرینڈ کرسمس پارٹی کی تیاریوں میں مصروف ہو جاتا ہے ۔

فلم '22نومبر کو سینما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

snow queen

Elsa

Tabool ads will show in this div