چیئرمین نیب کا اسحاق ڈار کے مزید اثاثے منجمد کرنے کا حکم

اسلام آباد : چیئرمین نیب نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مزید اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیدیا، جن اثاثے کو سیل کیا جائے گا، ان میں رائے ونڈ روڈ لاہور کے 2 پلاٹ شامل ہیں۔

چیئرمین نیب نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مزید اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیدیا، جن اثاثے کو سیل کیا جائے گا، ان میں رائے ونڈ روڈ لاہور کے 2 پلاٹ شامل ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کے مزید اثاثے منجمد کرنے کے فیصلے کی احتساب سے توثیق کرائی جائے گی، جس پراپراٹی کو سیل کیا جائے گا، اس میں رائیونڈ روڈ لاہور کے پلاٹ بھی شامل ہیں، جو ہجویری ٹرسٹ کی ملکیت ہیں۔

اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی 13ویں سماعت آج ہوگی، عدالت نے ملزم کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

عدالت تنبیہ کر چکی ہے کہ اگر ملزم پیش نہ ہوئے تو حاضری یقینی بنانے کے لیے داخل کرائے گئے 50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی ضبط کیے جا سکتے ہیں۔

PUNJAB

Bank

accounts

ISHAQ DARA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div