جڑواں شہروں میں ٹریفک کا نظام مفلوج

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/11/Traffic-Jam-Isb-13-11.mp4"][/video]

اسلام آباد : فیض آباد انٹرچینج پرسینٹری ورکرزساتھیوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف سڑکوں پرنکل آئے، احتجاج کے باعث مری روڈ بلاک ہوگيا، جڑواں شہروں میں ٹریفک کا نظام مفلوج ہو گیا۔

اسلام آباد میں ایک طرف مذہبی جماعت کا دھرنا دوسری طرف سینیٹری ورکرز کے احتجاج نے رہی سہی کسر بھی نکال دی، فیض آباد انٹر چینج ایک ہفتے سے جاری مذہبی جماعت کے دھرنے جڑواں شہروں میں نظام زندگی مفلوج بنا رکھی ہے، اُوپر سے راولپنڈی سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ملازمین کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف خاکروب بھی سڑکوں پر نکل آئے ہیں، سینکڑوں ملازمین کا کمیٹی چوک پر احتجاج۔۔ احتجاجاً مری روڈ بلاک کر دی۔

اسلام آباد ایکسپریس وے اور مری روڈ بند ہونے سے جڑواں شہروں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کررہ گیا، دو منٹ کا راستہ دو گھنٹے میں طے ہونے لگا۔

جڑواں شہروں کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس بھی بند ہو گئی، پارک روڈ ، ترامڑی، کشمیر چوک اور ایئرپورٹ سے صدر تک تمام شاہراہیں بلاک ہیں، ہر طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ سماء

TWIN CITIES

traffic jams

Tabool ads will show in this div