باجوڑ ایجنسی میں افغان دہشت گردوں کا حملہ، 2 فوجی شہید 4 زخمی

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/11/ISPR-MARTYRED-13-11.mp4"][/video]

راولپنڈی : باجوڑ ایجنسی میں افغان دہشت گردوں نے پاکستانی چیک پوسٹوں پر ایک اور حملہ کردیا جس میں کیپٹن سمیت دو پاکستانی فوجی شہید ہوگئے، پاک فوج کی جوابی بھرپور جوابی کارروائی میں دس دہشت گرد مارے گئے، باقی زخمی حالت میں بھاگ نکلے۔۔

سرحد پار افغانستان سے امن دشمنوں کی ایک اور دراندازی سامنے آئی ہے ، آئی ایس پی آر کے مطابق افغان دہشت گردوں نے باجوڑ ایجنسی میں چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

حملے میں پاک فوج کے کیپٹن جنید اور سپاہی رحم شہید جبکہ چار فوجی جوان زخمی ہو گئے، پاک فوج نے امن دشمنوں کو کرارا جواب دیا اور 10 دہشت گردوں کو مار گرایا۔

حملے کے بعد جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گردوں نے بھاگتے ہوئے پشت پر گولیاں کھائیں، کئی زخمی حالت میں فرار ہوگئے، واضح رہے کہ چند روز پہلے بھی افغان علاقے سے دہشت گردوں نے خیبر ایجنسی میں ایسا ہی حملہ کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان علاقے میں حکومتی رٹ نہ ہونے کے باعث دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں اور پاکستانی علاقوں پر حملے کرتے ہیں۔ سماء

terrorists

PAK AFGHAN BORDER

terrorist attack

Captain Junaid Hafeez

Pakistani troops

Sepoy Raham

Tabool ads will show in this div