شہبازشریف سےفضل الرحمان کی ملاقات،21ویں ترمیم پرتحفطات کااظہار

ویب ایڈیٹر:


لاہور  :    وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، ملاقات میں جے یو آئی ف کے امیر فضل الرحمان نے اکیس ویں آئینی ترامیم سے متعلق تحفظات اور رائے سے آگاہ کیا۔


مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے فضل الرحمان سے ون آن ون اہم ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور سانحہ پشاور سے متعلق تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے21ویں آئینی ترامیم پرتحفظات سے شہباز شریف کو آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں مدارس کے نصب اور ان سے متعلق کارروائی پر بھی گفت گو کی گئی، فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اکیس ویں آئینی ترامیم میں مذہب اور مسلک کا لفظ شامل نہ کیے جائیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ فضل الرحمان کے تحفظات وزیراعظم نواز شریف تک پہنچائیں گے۔ سماء

james

promise

Tabool ads will show in this div