عمران اور ریحام کی مفتی سعید کے مدرسے آمد، بچوں کے ساتھ کھانا کھایا

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : عمران خان اور ریحام خان نے مفتی سعید کے مدرسے میں بچوں کے ساتھ اپنے ولیمے کا کھانا کھایا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور ریحام خان اسلام آباد میں مفتی سعید کے مدرسے پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا، نو بیاہتا جوڑے نے بچوں کے ساتھ دریوں پر بیٹھ کر ولیمے کا کھانا بھی کھایا۔

عمران اور ریحام کے ولیمے کے کھانے میں چکن قورمہ، چھولا بریانی، نان اور زردہ شامل تھے، اس موقع پر دولہا اور دلہن انتہائی خوش نظر آئے۔

ریحام خان نے جامنی اور گلابی رنگ کا ڈیزائنر ڈریس زیب تن کیا ہوا تھا، جبکہ ہیرے کا سیٹ بھی پہن رکھا تھا۔ سماء

عمران

بچوں

defamation

zone

motion

ریحام

Tabool ads will show in this div