جاتی امرا میں ن لیگیوں کی بیٹھک، اہم فیصلے

لاہور : رائیونڈ میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس نواز شریف کی زیر صدارت جاری ہے، جس میں سپریم کورٹ اور نیب میں زیر سماعت کیسز اور دیگر معاملوں پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کی زیرصدارت ن لیگیوں کا اہم اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، اسپیکر ایاز صادق، وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، رانا ثنا اللہ اور سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید بھی موجود ہیں۔

سابق وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور آئندہ انتخابی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اجلاس میں شریف خاندان کے عدالتوں میں زیر سماعت کیسز پر قانونی ماہرین نے بھی رائے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ن لیگ کے مختلف شہروں میں جلسوں پر بھی بات چیت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق قومی مفادات کونسل کا اجلاس بھی رائے ونڈ اجلاس کے باعث دیر سے شروع ہوگا۔ سماء

RAIWAND

nawaz shairf

Hudaibia Paper Mills

Tabool ads will show in this div