حکومت یقین دلائےتوطالبان کوجنگ بندی پرآمادہ کرلینگے،پروفیسرابراہیم

ویب ڈیسک:


پشاور : کالعدم طالبان رابطہ کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں، اس سے ملک مزید تباہی سے دوچار ہوگا، اگر حکومت یقین دہانی کرائے تو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو جنگ بندی پر آمادہ کرسکتے ہیں۔


پشاور میں سماء سے خصوصی گفت گو میں کالعدم طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ ڈیڈ لاک سے مسئلے حل نہیں ہوں گے، دونوں جانب سے کمیٹیوں کو مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنا چاہیئے۔


انہوں نے کہا کہ یک طرفہ جنگ بندی ممکن نہیں، تاہم اگر حکومت یقین دہانی کرائے تو کالعدم طالبان پاکستان کو جنگ بندی پر آمادہ کرسکتے ہیں، پروفیسر ابراہیم کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن سے ملک میں مزید تباہی پھیلے گی، اس سے مسائل حل نہیں بلکہ مزید پیچیدہ ہونگے۔ سماء

Video

ahmadinejad

press

Tabool ads will show in this div