یمنی کرنسی کےاستحکام کیلئے سعودی عرب ڈالر دیگا

Riyadh, SAUDI ARABIA: A Saudi banker counts new one hundred riyals bearing the portrait of Saudi King Abdullah bin Abdul Aziz al-Saud at a bank in Riyadh, 05 June 2007. The banknotes featuring the king are the fifth issue released by the Saudi Arabian Monetary Agency (SAMA). AFP PHOTO/HASSAN AMMAR (Photo credit should read HASSAN AMMAR/AFP/Getty Images)

ریاض : سعودی عرب یمن کے مرکزی بینک کو قومی کرنسی کے استحکام کے لیے دو ارب ڈالر کی رقم ڈیپازٹ کی شکل میں ادا کرے گا۔

خلیجی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں یمن کے وزیراعظم اور اپنے مشیریوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یمن کے صدر عبد ربہ منصور حادی نے بتایا کہ سعودی حکومت کی طرف سے یمن کے مرکزی بینک کیلئے دو ارب ڈالر کی خطیر رقم کی ادائیگی کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب عالمی منڈی میں ڈالر کے مقابلے میں یمنی ریال کی قدر میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔

اس وقت ایک ڈالر 440 یمنی ریال کے مساوی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے یمن کے مرکزی بینک کو دو ارب ڈالر کی رقم ادا کرنے سے یمن کی سرکاری کرنسی کی قیمت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

یمن میں بغاوت کے بعد قومی کرنسی ریال کی قیمت میں 100 فی صد سے زاید کمی واقع ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں ملک میں بنیادی ضرورت کی اشیاء بہت مہنگی ہوگئی ہیں۔ سماء

Bank

SAUDIA ARAB

Tabool ads will show in this div