فوجی عدالتوں کے قیام کا آغاز، 9 ملٹری کورٹس جلد کام شروع کردینگی
ویب ایڈیٹر
راولپنڈی : ملک بھر میں فوجی عدالتوں کے قیام کا آغاز ہوگیا، ابتدائی طور پر 9 عدالتیں قائم کی جارہی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کیخلاف کیسز سننے کیلئے ملک بھر میں ابتدائی طور پر 9 فوجی عدالتیں قائم ہورہی ہیں، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 3، 3، سندھ میں 2 اور بلوچستان میں ایک ملٹری کورٹ بنائی جارہی ہے۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتیں جلد اپنا کام شروع کردیں گی۔
واضح رہے کہ دہشت گردوں کے تیز تر ٹرائل کیلئے ملک بھر میں فوجی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، ملٹری کورٹس کے قیام کیلئے پارلیمنٹ سے 21ویں آئینی ترمیم منظور کرائی گئی۔ سماء
parade
تبولا
Tabool ads will show in this div