سعد الحریری کو بلاتاخیر لبنان جانا چاہیے

Nov 13, 2017

لندن : برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کا کہنا ہے کہ سعد الحریری کو بغیر کسی تاخیر کے فوری لبنان جانا چاہیے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے کہا ہے کہ سعد الحریری کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں بغیر کسی تاخیر کے لبنان واپس جانا چاہیے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ سے جاری اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے لبنانی وزیر خارجہ سے بات چیت کی ہے اور اپنے بھرپور سپورٹ کا عزم دہرایا۔

بورس جانسن کا مزید کہنا تھا کہ لبنان کی آزادی کا احترام کیا جاناچاہیے، بیروت کو علاقائی تضادات کیلئے آلے کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ سماء

USA

bone of contention

SAUDIA ARAB

BORIS JOHNSON

Saad Hariri

Tabool ads will show in this div