پاکستان سپر لیگ 3: ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کے نام

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں پہلی بار 6 ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں، تمام فرنچائز نے اپنے من پسند کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا، لاہور قلندرز نے کرس لین، مستفیض الرحمان، اسلام آباد یونائیٹڈ نے جے پی ڈومینی اور لیوک رونکی، کراچی کنگز نے کولن انگرام اور لیوک رائٹ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شین واٹسن، پشاور زلمی نے ڈیوائن براوو جبکہ ملتان سلطان نے عمران طاہر کا انتخاب کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے لاہور میں ڈرافٹنگ ہوئی جہاں 6 فرنچائز نے اپنی اپنی ٹیموں کیلئے نگینے منتخب کئے اور اپنا اپنا اسکواڈ مکمل کرلیا۔ اس موقع پر پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے 2018ء کے قومی میگا ایونٹ کا فائنل کراچی میں کرانے کا اعلان کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے قائد مصباح الحق ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں آندرے رسل، سموئل بدری، محمد سمیع، رومان رئیس، شاداب خان، افتخار احمد، عماد بٹ، آصف علی، جے پی ڈومینی، لیوک رونکی، فہیم اشرف، سام بلنگ، ظفر گوہر، صاحبزادہ فرحان اور حسین طلعت شامل ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اس سال بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کریں گے، ٹیم میں ان کا ساتھ یہ کھلاڑی دیں گے۔ کیون پیٹرسن، رائلی روسو، محمود اللہ، اسد شفیق، محمد نواز، انور علی، میر حمزہ، عمر امین، شین واٹسن، کارلوس بریتھویٹ، راحت علی، رمیز راجا جونیئر، سعد علی، سعود شکیل، حسن خان۔

شاہد آفریدی کی جانب سے ٹیم چھوڑنے کے بعد پشاور زلمی ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیرن سامی کی قیادت میں کھیلے گی، ٹیم کے دیگر کھلاڑی یہ ہیں۔ محمد حفیظ، وہاب ریاض، کامران اکمل، شکیب الحسن، حسن علی، حارث سہیل، کرس جورڈن، محمد اصغر، ڈیوائن براوو، تمیم اقبال، حماد اعظم، سعد نسیم، تیمور سلطان، سمین گل، ابتسام شیخ۔

نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین برینڈن میک کولم لاہور قلندرز کو لیڈ کریں گے، عمر اکمل، سنیل نارائن، فخر زمان، یاسر شاہ، سہیل خان، کیمرون ڈیلپورٹ، عامر یامین، بلاول بھٹی، کرس لین، مستفیض الرحمان، بلال آصف، رضا حسن سہیل اختر، شاہین شاہ آفریدی اور غلام مدثر ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

گزشتہ سال قیادت کے تنازع میں گھری کراچی کنگز کے کپتان اس بار عماد وسیم ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی، محمد عامر، بابر اعظم، محمد رضوان، روی بوپارہ، عثمان شنواری، عثمان میر، خرم منظور، کولن انگرام، مچل جونسن، لیوک رائٹ، ڈیوڈ ویز، تابش خان، محمد عرفان (لیگ اسپنر)، حسن محسن شامل ہیں۔

پہلی بار پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے والی ملتان سلطان سابق قومی کپتان شعیب ملک کی سربراہی میں کچھ کر دکھانے کیلئے پر عزم ہیں۔ اس ٹیم میں کیرن پولارڈ، کمار سنگاکارا، سہیل تنویر، جنید خان، محمد عرفان، کاشف بھٹی، عرفان خان، صہیب مقصود، عمران طاہر، ڈیرن براوو، احمد شہزاد، محمد عباس، نکولس پورن، عبداللہ شفیق اور سیف بدر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ سماء

PSL3

PSLDraft

KarachiKings

IslamabadUnited

LahoreQalandars

QuettaGladiators

MultanSultan

PeshawarZalmi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div