میرپورخاص پولیس مقابلہ: ایس ایچ او سمیت چار اہلکار زخمی

Nov 30, -0001

میر پورخاص: میر پورخاص کے علاقے علی ٹالپور ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔


پولیس کے مطابق حیدرآباد پولیس نے علی ٹالپور ٹاؤن میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا ملزمان نے پولیس پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت چار اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔

 

واقعہ کہ بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔  جبکہ ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔ سماء

Tabool ads will show in this div