پی ایس ایل ڈرافٹنگ، ٹیموں نے من پسند کھلاڑی چن لئے
لاہور : پاکستان سپر لیگ کا ميلہ ایک بار پھر سجے گا، چوکے چھکے لگيں گے، ايونٹ کيلئے کھلاڑيوں کے ناموں کی ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی، فرنچائز کو بہترين کھلاڑيوں کی تلاش ہے، پلاٹينم اور ڈائمنڈ کيٹيگری ميں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہيں۔ پی سی بی چئئرمين نجم سیٹھی نے اسلام آباد يونائيٹڈ کو فيورٹ قرار دے ديا، کہتے ہيں اسلام آباد يونائيٹڈ اس مرتبہ بھی چيمپئين بن سکتی ہے۔


پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے 6 ٹیموں نے ڈرافٹنگ میں حصہ لیا، تمام فرنچائزز نے دُنيا کے بہترين کھلاڑيوں کو چُن ليا، کرس لين لاہور قلندرز کے ہوئے تو جے پی ڈومينی کو اسلام آباد يونائيٹڈ نے اپنے نام کرليا، جنوبی افريقا کے کولن انگرام کراچی کنگز کا حصہ ہوں گے اور شين واٹسن کوئٹہ گليڈی ايٹرز، ڈيوائن براوو پشاور زلمی جبکہ عمران طاہر ملتان سلطان ميں شامل ہو گئے۔


اسلام آباد يونائيٹڈ کی پہلی ترجيح اس بار نوجوان کرکٹرز ہيں، اسلام آباد يونائيٹڈ نے ڈائمنڈ کيٹيگری ميں ليوک رونکی اور گولڈ کيٹيگری ميں فہيم اشرف کو شامل کر ليا، پی سی بی چیئرمين نجم سيٹھي نے کہا ہے کہ اسلام آباد يونائيٹڈ اس بار پھر چيمپئين بن سکتی ہے۔


تقريب ميں اعلان کيا گيا کہ پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی ميں ہوگا۔