ملک بھر میں فوجی عدالتوں کا قیام شروع،ترجمان

اسٹاف رپورٹ


راول پنڈی  :   ملک میں فوجی عدالتوں کا قیام شروع کر دیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں نو فوجی عدالتیں بنائی جارہی ہیں۔
 
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں پیشرفت اور دہشت گردوں کو شکنجے میں کسنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، جس کے تحت پہلے مرحلے میں فوجی عدالتوں کا قیام شروع ہوگیا، آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پہلے مرحلے پر ملک بھر فوجی افسروں کی سربراہی میں نو خصوصی عدالتیں لگیں گی۔
 
ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تین، تین سندھ میں دو اور بلوچستان میں ایک فوجی عدالت لگے گی، یہ عدالتیں جلد اپنا کام شروع کر دیں گی۔ سماء

میں

کا

ملک

parade

record

Tabool ads will show in this div