حدیبیہ ملز کیس سماعت سے ایک روز قبل خاقان نواز اہم ملاقات

Pakistan's former Petroleum Minister and Prime Minister designate Shahid Khaqan Abbasi arrives to attend the National Assembly session in Islamabad, Pakistan August 1, 2017.   REUTERS/Faisal Mahmood
Pakistan's former Petroleum Minister and Prime Minister designate Shahid Khaqan Abbasi arrives to attend the National Assembly session in Islamabad, Pakistan August 1, 2017. REUTERS/Faisal Mahmood

لاہور : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نواز شریف سے ملاقات کیلئے لاہور پہنچ گئے،جہاں ان کی برطرف وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لاہور پہنچ گئے ہیں، لاہور آمد پر وزیراعظم شاہد خاقان عابسی نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

 

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب سپریم کورٹ میں حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس کی سماعت صرف ایک دن کی دوری پر ہے۔

 

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کیس کی سماعت کریگا، نیب کی اپیل میں شریف خاندان کے تمام افراد کو مدعا علیہ بنایا گیا ہے۔

 

ریفرنس میں الزام لگایا گیا ہے کہ شریف خاندان کے افراد نے حدیبیہ پیپرز ملز کے ذریعے ایک ارب 24 کروڑ روپے کے اثاثے غیر واضح ذرائع سے بنائے۔ سماء

RAIWAND

Panama

hudaibiya paper mills

Tabool ads will show in this div