پی ایس ایل تھری کی ڈرافٹنگ آج ہوگی
لاہور: پاکستان سپر لیگ کے تيسرے ايڈيشن کےلئے پلیئرز کي ڈرافٹنگ آج لاہور میں ہوگي۔
تفصیلات کے مطابق پي ايس ايل تھري کےلئے پليئر آج ڈرافٹ ہوں گے جبکہ پہلی پک لاہور قلندرز کی ہوگی۔
ہر ٹیم پلاٹینیم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگری سے ایک، ایک جب کہ سلور اور ایمرجنگ پلیئرز کیٹیگری سے دو، دو کھلاڑی چنے گی۔ سپلیمنٹری راؤنڈز میں بھی چار کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تيسرے ايڈيشن کا آغاز آئندہ سال فروری میں ہوگا۔ سماء
lahore qalandars
players drafting
psl 2018
تبولا
Tabool ads will show in this div