کراچی میں الزامات کی سیاست پر مریم نواز کا تبصرہ
کراچی: ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے الزامات کی سیاست پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا تبصرہ آگیا۔
کراچی میں پل پل بدلتی صورتحال دو جماعتوں کی جانب سے ایک دوسرے پر الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری ہے اور تو اور اب تو اسٹیبلشمنٹ کو بھی بیچ میں گھسیٹ لیا گیا ہے ۔
اس صورتحال پر سابق وزیر اعظم کی صحابزادی مریم نواز بھی خاموش نہ رہیں ، ٹوئٹر پیغام میں بولیں ہرکوئي نوازشریف نہیں کہ بار بار زخم کھا کر بھی وطن کی خاطراداروں کا پردہ رکھے۔ سماء