سندھ ہائیکورٹ نے انوکھی سزائیں دینے کا نوٹس لے لیا

Nov 11, 2017

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/11/Shc-Anokhi-Saza-Case-khi-11-11.mp4"][/video]

کراچی:سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد علی شیخ نے ماتحت عدالتوں کي جانب سے مجرموں کو انوکھي سزائيں سنانے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

حالیہ دنوں میں سندھ کی ماتحت عدالتوں کی جانب سے اپنی نوعیت کی منفرد سزائیں سنائے جانے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد چیف جسٹس سندھ ہائي کورٹ نےنوٹس لیتے ہوئے سٹرکٹ اینڈسیشن ججزسے رپورٹ طلب کرلی۔

سندھ ہائیکورٹ کے مطابق ایسی سزاؤں سےبنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے،یہ سزائیں قانون کے مطابق نہیں،ان سے عدلیہ کی بدنامی ہوگی۔

واضح رہے کہ ماتحت عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے قافلے میں شامل گاڑی کو ٹکرمارنے پرمجرم کو گزشتہ ماہ ہر جمعے کو پلےکارڈ پکڑ کرسڑک پرکھڑےہونےکی سزاسنائی تھی جبکہ چند روز قبل ایک مجرم کو مسجد کي صفيں بچھانے اور دوسرےکوباجماعت نماز پڑھنے کا حکم ديا گيا تھا۔

سندھ ہائي کورٹ کے ترجمان نے ایسے حکم نامہ سے لاعلمي کا اظہارکیا ہے۔ سماء

SINDH HIGH COURT

unusual punishment by court