کشمیریوں کی اخلاقی،سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھیں گے

Nov 10, 2017
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/11/ARMY-CHIEF-AND-PM-LOC-FTG-10-11.mp4"][/video]

راولپنڈی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےایل اوی سی کا دورہ کیااور صورتحال کاجائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں بتایاگیاہےکہ وزیراعظم کو لائن آف کنڑول کی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر بھی ان کے ہمراہ موجودتھے۔

اس موقع پر وزیراعظم کاکہناتھاکہ کشمیریوں کی اخلاقی،سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم نےکہاکہ دنیامیں پاک فوج کاکوئی مقابل نہیں۔ انھوں نے مزید کہاکہ مشرقی سرحد پرمصروف رہنے کےباوجود دہشت گردی کے خلاف پاکستان افواج کی کامیابیاں قابل ذکرہیں۔

ترجمان آئی ایس پی آرکےمطابق وزیراعظم نے بھارتی فوج کیجانب سےشہری آبادی کونشانہ بنانےکی مذمت بھی کی۔

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے شہدا کے لواحقین اورزخمیوں سےملاقات بھی کی۔  سماء