کالعدم تحریک طالبان نے ایک بار پھر مشروط جنگ بندی کی پیشکش کردی

ویب ڈیسک:
پشاور :کالعدم تحریک طالبان نے ایک بار پھر مشروط جنگ بندی کی پیشکش کردی، شاہد اللہ شاہد کہتے ہیں حکومت پہل کرے تو ملک بھر میں کارروائیاں روکنے کیلئے تیار ہیں۔


فوجی بمباری یا آپریشن کا خوف کہ کالعدم تحریک طالبان جنگ بندی کیلئے جزوی طور پر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئی ہے، کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے نامعلوم مقام سے فون پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ضمانت ملنے پر ملک بھر میں کارروائیاں روک دیں گے، ہم ساتھیوں کے تحفظ کی ضمانت چاہیے۔

کالعدم تنظیم کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی کیلئے تیار ہیں،حکومت پہل کرے، ہم اب بھی مذاکرات میں سنجیدہ ہیں، اور جنگ بندی کیلئے ساتھیوں کو آمادہ کرلیا ہے۔

مذاکراتی شرائط اور آئین پاکستان سے متعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے انحرافی ترجمان کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان میں ایک جز بھی اسلامی نہیں، کوئی مانے یا نہ مانے، مگر ہمارے لیے قرآن شریف اور احادیث مکمل آئین ہے۔

کالعدم ترجمان نے نامعلوم مقام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے ہم سے آئین منوانا چاہتی ہے، ہم مذاکرات کو جاری رکھنا چاہتے ہیں، اگر حکومتی ضمانت ملے تو ہم ملک بھر میں کارروائیاں روک دیں گے۔ سماء

کی

نے

media

ایک

clean

jewish

ahmadinejad

Tabool ads will show in this div