مجھ سے سوال کیوں کیا؟سیاسی رہنما نے صحافی کی پٹائی کردی

روم : مجھ سے کيوں پوچھا، روم ميں سوال کرنے پر سياسي جماعت کے رکن کا بھائي بھڑک اٹھا اور پھر وہ ہوا، جس کا اندازہ بھی نہ تھا، مشتعل شخص نے صحافي کو دھو ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق روم ميں سوال کرنے پر صحافي کي بري طرح سے پٹائي کردي گئي جي ہاں براہ راست نشريات کے دوران ۔۔۔ کبھي کبھي ايسا بھي ہوتا ہے۔

واقعہ اس وقت پيش آيا جب رائي نينشل ٹي وي کے صحافي نے مبينہ طور پر مافيا کے سياسي جماعت سے تعلقات پر ملزم روبيرٹ اسپاڈا سے سوال کيا ۔

لائيو ٹرانسميشن کے دوران سوال پر مافيا کا بھائي بھڑک گيا،۔ پھر سب سے پہلے اس نے سر کي ٹکر سے صحافي کي ناک توڑي، پھر بھي چين نا آيا تو لہولہان صحافي کو راڈ  سے مارتا رہا۔

ادھر مار کٹائي کے بعد فيس بک پر ملزم روبيرٹ نے موقف اختيار کيا کہ صحافي نے پرائيوٹ ممبر کلب ميں اکر اس کےبيٹے کو ہراساں کيا اور اس سے سوالات پوچھے،  اسپاڈا مافيا فيملي کے سات اراکين کو عدالت چھپن سال قيد کي سزا سناچکي ہے۔ ملزم کا بھائي دس سال کي قيد بھگت رہا ہے۔ ویڈیو دیکھیں ۔ سماء

ROME

JOURNALIST

Don

Tabool ads will show in this div