متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا فیصلہ

لاہور: جمعيت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پرانے منشور پر متحدہ مجلس عمل کي بحالي کا فيصلہ ہوا ہے، باقاعدہ اعلان دسمبر ميں کيا جائے گا۔

لاہور منصورہ ميں چھ مذہبي و سياسي جماعتوں کے سربراہان کے اجلاس کے بعد ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل کي باقاعدہ بحالي کا فيصلہ اتفاق رائےسے ہوچکا ہے۔ مسائل کا واحد حل مسلمانوں ميں اتحاد ہے۔

اس موقع پر امير جماعت اسلامي سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کي بقا کے لئے جمہوري استحکام ضروري ہے۔ قانوني اور آئيني بالادستي ہي پاکستان کے مسائل کا حل ہے۔ سماء

JUI-F

SIRAJ UL HAQ

Maulana Fazal ur Rehman

Muslims unity

Tabool ads will show in this div