فاروق ستارکا سیاست سے دستبرداری کا فیصلہ واپس

کراچی :  فاروق ستار نے اپنی والدہ کے حکم پر سیاست سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لے لیا۔

 دستبرداری کے فیصلہ کے کچھ دیر بعد ہی ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنی والدہ کے حکم پر سیاست سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لے لیا ، انہوں نے کہا کہ والدہ کے حکم کے آگے سر جھکاتا ہوں۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پی ایس پی والے کچھ بھی کہیں مجھے پروا نہیں ہے لیکن جب میرے اپنے ساتھیوں نے سوشل میڈیا پر ایسا کہیں گے تو مجھے دکھ پہنچا ہے ۔

فاروق ستار نے کہا کہ اگر غیر نیت پر شک کریں تو کریں لیکن اگر اپنے کریں گے تو پھر سوال کرنے پر مجبور ہوگیا کہ کیا میں پاکستان کی چوتھی بڑی جماعت چلانے کا اہل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 35 سال کی عزت خاک میں مل جائے تو ایسی سربراہی قبول نہیں، پارٹی رہنماؤں نے انہیں منایا، انہوں نے کہا کہ ان کے گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے اور 200 کے قریب ان کے دفاتر واپس کیے جائیں۔

اس موقع پر فاروق ستار کی والدہ نے مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی کو پارٹی میں واپس آنے کی دعوت بھی دی، ان کی والدہ کا کہنا تھا کہ بیٹے سے کہا ہے جیسے خدمت کررہے ہو ویسے کرتے رہو۔

press conference

FAROOQ SATTAR

PERVEZ MUSHARRAF

MUSTAFA KAMAL

Pak Sarzameen Party

PSP

MQM Pakistan

Syed Mustafa Kamal

Muttahida Qaumi Movement-Pakistan

Engineered politics

Tabool ads will show in this div