امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کی آرمی چیف اور سیکریٹری دفاع سے ملاقاتیں

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ نے سیکریٹری دفاع اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقاتیں کیں، جنرل آسٹن نے دہشت گردی کیخلاف قربانیوں پر پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔

ترجمان وزارت دفاع  کے مطابق امریکی کمانڈر نے سیکریٹری دفاع محمد عالم خٹک سے ملاقات کی اور پاک امریکا دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال جبکہ سانحہ پشاور پر تعزیت کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل آسٹن نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی، جس میں دفاعی تعاون اور خطے کی صورتحال بالخصوص افغان امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جنرل آسٹن نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا اور آپریشن ضرب عضب میں  کامیابیوں پر مبارکباد دی، جنرل آسٹن نے یادگار شہداء پر پھول بھی چڑھائے۔ سماء

Army Public School

امریکی

Tabool ads will show in this div