خارجہ پالیسی میں امریکا کے ساتھ تعلقات اہم نکتہ ہے، نواز شریف

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ خارجہ پالیسی میں امریکا کے ساتھ تعلقات اہم نکتہ ہے، جان کیری نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی، ان کا کہنا ہے کہ تخریب کار پاکستان اور امریکا کے مشترکہ دشمن ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف سے امریکی وزیر خارجہ نے ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات، خطے کی صورتحال اور اسٹریٹیجک ڈائیلاگ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جان کیری نے سانحہ پشاور پر افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ امریکا اسکول میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے، پاکستان کو اپنا اہم اتحادی سمجھتے ہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ خارجہ پالیسی میں امریکا کے ساتھ تعلقات اہم نکتہ ہے، امریکی منڈیوں میں مزید رسائی چاہتے ہیں،  صدر اوباما کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کرے تاکہ ملازمت کے مواقع پیدا ہوں، مارچ میں اسلام آباد میں سرمایہ کاری کانفرنس ہوگی، امید ہے امریکی سرمایہ کاروں کی طرف اچھا رسپانس ملے گا، انہوں نے دیامر بھاشا اور داسو ڈیم منصوبوں پر امریکی تعاون کو سراہا۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ دہشت گرد پاکستان اور امریکا دونوں کے مشترکہ دشمن ہیں، دہشتگردی کیخلاف اسلام آباد سے تعاون جاری رکھیں گے، پاکستان کو چیلنجز سے نمنٹے کیلئے تعاون فراہم کریں گے۔ سماء

dharna

Bhutto

decision

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div