ایم کیوایم کے نام اور انتخابی نشان پتنگ کے ساتھ کھڑا ہوں

کراچی : ایم کیوایم پاکستان کے رہنما عامرخان دبئی ایئرپورٹ پہنچ گئے، عامرخان نجی ایئرلائن کی پروازای کے602کے ذریعے آج کراچی پہنچیں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامرخان کراچی ایئرپورٹ سے ایم کیوایم کے عارضی مرکز بہادرآباد جائیں گے، عامرخان نے ایم کیوایم ختم کرنے کااعلان یکسر مسترد کردیا۔

عامر خان نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے نام اور انتخابی نشان پتنگ کے ساتھ کھڑا ہوں، رابطہ کمیٹی سے ملاقات کے بعد لائحہ عمل کااعلان کروں گا۔

ایم کیوایم پاکستان کے کارکنان کے عامرخان سے رابطے کارکنان نے عامرخان سے مطالبہ کیا کہ ہمیں ایئرپورٹ آنے دیں جس پر عامرخان نے کارکنوں کو جواب دیا کہ ایئرپورٹ نہ آئیں میں خود مرکز آرہا ہوں۔ سماء

ALLIANCE

PSP

merging

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div