ہری پور میں گیس لیکیج سے وین میں آگ لگ گئی، 14 افراد زخمی

اسٹاف رپورٹ

ہری پور : ہری پور میں گیس لیکیج کے باعث وین میں آگ بھڑک اٹھی، 14 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ہری پور کے قریب مانسہرہ سے راولپنڈی جانیوالی وین میں سبزی منڈی کے قریب گیس لیکیج سے آگ لگ گئی، جس سے 14 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال ہری پور منتقل کردیا گیا۔

حادثے میں زخمی 10 افراد وین میں سوار تھے جبکہ دیگر 4 افراد امدادی کارروائی کے دوران جھلس کر زخمی ہوئے۔ سماء

 

زخمی

coup

آگ

sony

tremors

Tabool ads will show in this div