مولانا طارق جمیل سے متعلق اہم خبر

لاہور:نوازشریف سےمولاناطارق جميل کي جاتي امراميں اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔

سماء کےمطابق مولانا طارق جمیل نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے جاتی امرامیں اہم ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں شریف خاندان میں حالیہ درپیش مشکلات کوحل کرنےکےلیے مولانا طارق جمیل سے دعاکی درخواست بھی کی ہے۔مولانا طارق جمیل نے نوازشریف کو کلثوم نواز کی صحت یافی کے حوالےسے وظیفہ بھی بتایا۔ مولانا طارق جمیل نے نوازشریف کو رائیونڈ اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔ نوازشریف نے دعوت قبول کرتے ہوئے اتوار کو تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کی حامی بھرلی۔

ملاقات میں مولانا طارق جمیل نے بیگم کلثوم نوازکی جلد صحت یابی کےلیے بھی دعاکی۔ سماء

MAULANA TARIQ JAMEEL

Tabool ads will show in this div