ایم کیوایم کےٹارگٹ کلرکوسزاسنادی گئی

Nov 09, 2017
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/11/Ubaid-k2-Atc-Khi-Ex-13-03-1.mp4"][/video]

کراچی: انسداددہشت گردی عدالت نے ایم کیوایم کے ٹارگٹ کلرعبید کےٹوکوجرم ثابت ہونےپر14برس قید کی سزاسنادی۔

سماءکےمطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں اہم کیس کی سماعت ہوئی ۔ایم کیوایم ٹارگٹ کلرعبیدکےٹوپرغیرقانونی اسلحہ،دھماکہ خیزموادرکھنےکاجرم ثابت ہوگیا۔

عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار عبید کے ٹو کو چودہ سال قید کی سزا سنا دی۔مجرم کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی ضبطگی کا بھی حکم دیاگیا۔

پولیس نے بتایاکہ عبیدکےٹوکی نشاندہی پراپواکالج گراؤنڈسےبھاری تعدادمیں اسلحہ برآمد ہوا تھا۔

واضح رہےکہ مارچ دوہزار پندرہ ميں عبید کےٹو نائن زيرو رینجرز آپریشن ميں گرفتار ہوا تھا۔ سماء

TARGET KILLER

Tabool ads will show in this div