سندھ کے تمام اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی

ویب ایڈیٹر

کراچی : سندھ کے تمام اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی،  وزیر تعلیم کہتے ہیں کہ اسکول کے اوقات کار میں اسٹاف اور طلبہ موبائل فون استعمال نہ کریں۔

وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں سیکیورٹی انتظامات اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے اسکول اوقات میں طلبہ اور اسٹاف کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسکولوں میں اسٹاف اور طلبا موبائل استعمال نہ کریں،  انتظامیہ پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرائے۔ سماء

rizvi

سندھ

pentagon

nih

Tabool ads will show in this div