پرویز مشرف مہاجر اتحاد کی واپسی پر خوش

کراچی : سابق صدر پرویز مشرف نے ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے اتحاد پر خوشی کا اظہار کردیا، کہتے ہیں خوشی ہے مہاجر اتحاد واپس آرہا ہے، کراچی سے ایک نئی طاقت ابھرنی چاہئے، اندرون سندھ سے بھی طاقتوں کو ایک ہونا چاہئے، میری سوچ پاکستانیت ہے۔

سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے پاک سرزمین پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اتحاد پر خوشی کا اظہار کردیا، کہتے ہیں خوشی ہے مہاجر اتحاد واپس آرہا ہے، کراچی سے ایک نئی طاقت ابھرنی چاہئے، اندرون سندھ سے بھی طاقتوں کو ایک ہونا چاہئے، میری سوچ پاکستانیت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے پاکستان بھر میں اپنے آپ کو بدنام کردیا، ایم کیو ایم کا سیاسی مستقبل نظر نہیں آرہا، ایم کیو ایم کی وجہ سے مہاجر کمیونٹی مشکلات اٹھارہی ہے۔

واضح رہے کہ پاک سرزمین پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان میں اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ مہاجر مینڈیٹ کو تقسیم نہیں ہونے دیا جائے گا۔ سماء

FAROOQ SATTAR

ishrat ul ibad

APML

PERVEZ MUSHARRAF

MUSTAFA KAMAL

MPAS

PSP

Tabool ads will show in this div