کراچی پولیس کی بدمعاشیاں عروج پر، شہری پر بدترین تشدد

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کراچی : کراچی ميں پوليس اہلکاروں کی بدمعاشی عروج پر ہے، گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں تو پولیس اہلکاروں نے شہری کو لاتیں گھونسے مارکر ادھو موا کرديا، سماء نے خبر چلائی تو ايڈيشنل آئی جی کراچی نے پوليس گردی کرنے والے دونوں اہلکاروں معطل کرديا۔

پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی، یقین نہیں آتا تو خود ہی دیکھ لیجئے کراچی میں کیا ہوا، شہری کی گاڑی غلطی سے پولیس کی موٹرسائیکل سے کیا ٹکرائی، قسمت کے ستارے ہی گردش میں آگئے۔

پولیس والوں نے اسے گاڑی سے باہر نکلنے کا موقع ہی نہ دیا، لاتوں اور مکوں کی بارش کردی، غریب منتیں کرتا رہا مگر طاقت کے نشے میں چور پولیس والے کہاں سننے کو تیار تھے، لوگ مدد کو آئے تو اہلکار نے بندوق تان لی اور گالیوں سے بھی نوازا۔

سماء نے پولیس گردی کو بے نقاب کيا، تو گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد بھی خاموش نہ رہ سکے اور آئی جی سندھ سے کو تحقيقات کا حکم ديديا، شہری پر بدترين تشدد پر ايڈيشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھيبو نے دونوں پوليس اہلکاروں کو معطل کرديا۔ سماء

Tabool ads will show in this div