پرویز مشرف کسی اتحاد کا حصہ نہیں بن رہے

کراچی : ترجمان آل پاکستان مسلم لیگ ڈاکٹر امجد نے ان افواہوں کی تردید کردی کہ پرویز مشرف ایم کیو ایم اور پی ایس پی کی سربراہی کریں گے، ان کا کہنا ہے کہ سابق صدر نہ کسی اتحاد کا حصہ بنیں گے اور نہ سربراہی کریں گے۔

پاک سرزمین پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے درمیان اتحاد کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں دونوں مل کربہتر کام کریں گے، پرویز مشرف نے انہیں یہ مشورہ بہت پہلے دیا تھا، کمیونٹی کیلئے کام کرنا ہے تو مل کر کرنا ہوگا۔

وہ کہتے ہیں کہ سابق صدر پرویز مشرف کا ایسا اتحاد جوائن یا اس کی سربراہی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،ایم کیو ایم اور پی ایس پی مل کر ایک تیسری جماعت بنارہے ہیں، نہ ہمارا ارادہ ہے کہ وہ ہماری پارٹی میں ضم ہوں اور نہ ہم ہوں گے۔ سماء

FAROOQ SATTAR

ishrat ul ibad

APML

PERVEZ MUSHARRAF

MUSTAFA KAMAL

MPAS

PSP

Tabool ads will show in this div